اتوار,  24 نومبر 2024ء
مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز،گھروں، دکانوں اور شہریوں کی چیکنگ کی گئی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ چونترہ ، چکری، دھمیال اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز کے دوران گھروں، دکانوں اور شہریوں کی چیکنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ، چکری، دھمیال اور کینٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے، سرچ آپریشنز میں ضلعی پولیس سمیت، لیڈیز پولیس ، ایلیٹ فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشنز کے دوران 35 گھروں،20دکانوں اور انفرادی طور پر140سے زائد شہریوں کو چیک کرکے کوائف کا اندراج کیا گیا۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کر نا ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

مزید خبریں