جمعه,  20  ستمبر 2024ء
ڈکیتی اور کار و موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 رکنی شانی گینگ گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی اور کار و موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 رکنی شانی گینگ گرفتار،  لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مہران کار اور 08 موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے  کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور کار و موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 02 رکنی شانی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ذیشان عرف شانی اور ساتھی ذیشان گل شامل ہیں،ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ مہران کار اور 08 موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔
گینگ گاڑی و موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی او کینٹ اور کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News