جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
تاش پر جواء کھیلنے والے 06 قمار باز گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راول ڈویژن پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 06 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 59 ہزار روپے، 02 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے 04 قمار بازوں سعید،طارق،جمیل،ساجد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 40 ہزار 100 روپے، اور تاش کے پتے برآمد ہوئے، پیرودھائی پولیس نے 02 قمار باز ذیشان اور شیراز کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 18 ہزار 900 روپے، 02 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔

ایس پی راول فیصل سلیم نے رتہ امرال اور پیرودہائی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News