جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کو 1 ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اقوام متحدہ نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے دنیائے اسکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان کو 1 ہزار سال کے بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔جہانگیر خان کا اپنے کیریئر میں مسلسل 550 میچز جیت کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام درج ہے جبکہ وہ پانچ برس تک ناقابل شکست رہے اور انہوں نے تمام مقابلے اپنے نام کیے۔انہوں نے 6 بار ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ 10 بار برٹش اوپن چیمپئن شپ کے بھی فاتح رہے۔ انہیں پاکستان کے سب سے بڑے اور ملک کے عظیم کھلاڑیوں کی حیثیت سے دنیا میں پہچان ملی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News