جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
عمران خان کی جانب سے جیل میں ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کرنے کی درخواست جمع کروا دی گئی

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت کے دوران عدالت میں 2 درخواستیں جمع کرا دیں۔درخواستیں عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے جمع کرائیں۔عمران خان کی جانب سے جیل میں ورزش کیلئے ڈمبل فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ۔دوسری درخواست بانی پی ٹی آئی سے بینک اسٹیٹمنٹ کیلئے لیٹر پر دستخط کرانے کی گئی۔عدالت نے دونوں درخواستوں پر جیل حکام کو جیل مینوئل کے مطابق عملدر آمد کی ہدایت کی جس پر جیل حکام نے ڈمبل کی فراہمی جیل مینوئل کےخلاف قرار دیتے ہوئے انکار کر دیا۔جیل حکام نے عمران خان کو بینک اسٹیٹمنٹ کی دستاویزات بھی روک دیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News