جمعه,  20 فروری 2026ء
راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں، 08ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں، 08ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن اور 15لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم عمیر فاروق سے01پستول30 بور معہ ایمونیشن، ملزم شرجیل سے 01پستول30 بور معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ادیب سے 01پستول30 بور معہ ایمونیشن، ملزم نعمت اللہ سے 01پستول30 بور معہ ایمونیشن،ملزم پرویز سے 05لیٹر شراب، جاتلی پولیس نے ملزم جنید سے 01پستول30 بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم جبران علی سے 01پستول30 بور معہ ایمونیشن، مندرہ پولیس نے ملزم قاسم علی سے 10لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں