جمعه,  20 فروری 2026ء
کہوٹہ پولیس کی اہم کارروائی ،خاتون سے زیادتی کرنے والے 03 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )کہوٹہ پولیس کی اہم کارروائی ،خاتون سے زیادتی کرنے والے 03 ملزمان گرفتار، ملزمان نے زیادتی کی اور بلیک میل کر کے بھاری رقم بٹوری،ملزمان نے بلیک میل کرتے ہوئے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات بھی لئے۔

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے والے 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ثاقب، رضوان اور توصیف شامل ہیں،کہوٹہ پولیس کو خاتون نے درخواست دی کہ ملزمان نے زیادتی کی اور بلیک میل کر کے بھاری رقم بٹوری، ملزمان نے بلیک میل کرتے ہوئے لاکھوں روپے اور طلائی زیورات بھی لئے،کہوٹہ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہے، ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں