جمعه,  20 فروری 2026ء
آراے بازار پولیس کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)آراے بازار پولیس کی اہم کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،گرفتار مجرم اشتہاری ہاشم خان کی ایما پر اس کے ساتھیوں نے شہری اعجاز کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ہاشم خان کو گرفتار کرلیا،گرفتار مجرم اشتہاری ہاشم خان کی ایما پر اس کے ساتھیوں نے شہری اعجاز کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال مقتول کے چچا زاد بھائی کی مدعیت میں تھانہ آراے بازار میں درج کیا گیا، آراے بازار پولیس نے اشتہاری مجرم ہاشم کو ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ اوآراے بازار کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں