جمعه,  20 فروری 2026ء
واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، شراب سپلائر گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)واہ کینٹ پولیس کی کاروائی، شراب سپلائر گرفتار، 20بوتل شراب برآمد، مقدمہ درج۔ واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم دائود کو گرفتار کرلیا۔
ملزم سے20بوتل شراب برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شراب سپلائر زکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں