راولپنڈی(کرائم رپورٹر )دھمیال پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم میں ملوث سخی گینگ کے سرغنہ سمیت 03 ملزمان گرفتار،چھینا گیا موٹرسائیکل، مسروقہ رقم 30 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث سخی گینگ کے سرغنہ سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سخی محمد، عرفان اور بصیر شامل ہیں،ملزمان سے چھینا گیا موٹرسائیکل، مسروقہ رقم 30 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔
متحرک و مطلوب گینگ کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے دھمیال پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔











