راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارکردگی ، رواں سال میں 111منظم و متحرک گینگز کے 283ملزمان کو گرفتار،298 مسروقہ موٹرسائیکل،09کاریںاور02 دیگر وہیکلزبرآمد ۔
مسروقہ رقم 01کروڑ42لاکھ 97ہزار 600روپے بھی برآمدہوئے، ملزمان سے 71 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارکردگی ، رواں سال میں 111منظم و متحرک گینگز کے 283ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 298 مسروقہ موٹرسائیکل،09کاریںاور02 دیگر وہیکلزبرآمد ہوئیں ، ملزمان سے مسروقہ رقم 01کروڑ42لاکھ 97ہزار 600روپے بھی برآمدہوئے،ملزمان سے 71 پسٹل اور سینکڑوں گولیاں قبضہ پولیس میں لی گئیں۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔











