جمعه,  20 فروری 2026ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 06 ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 06 ملزمان گرفتار، 07 کلو سے زائد چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ملزم عدنان مقصود سے01 کلو 800 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم اُسامہ رشید سے 01 کلو 600 گرام چرس برآمد کی،رتہ امرال پولیس نے ملزم فیضان سے 01 کلو 450 گرام چرس، ملزم راحیل سے 01 کلو 260 گرام چرس برآمد کی،کینٹ پولیس نے ملزم عمران سے 530 گرام چرس، گوجر خان پولیس نے ملزم دانیال کیانی سے 520 گرام چرس برآمد کی،ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں