جمعه,  20 فروری 2026ء
سول لائنز پولیس کی کاروائی، شراب سپلائر گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )سول لائنز پولیس کی کاروائی، شراب سپلائر گرفتار، 24بوتل شراب برآمد، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر مجاہد کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 24بوتل شراب برآمد ہوئی، ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں