جمعه,  20 فروری 2026ء
دلہن شادی کے اگلے روز نقدی، زیورات لے کر فرار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز )راولپنڈی میں شادی کے اگلے  روز دلہن نقدی ، زیورات اور قیمتی ملبوسات لے کر فرار ہوگئی۔

دلہن کے ہاتھوں لٹنے والے شہری کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ شخص کی عائشہ نام کی خاتون سے شادی ہوئی۔ شادی کے لئے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے کپڑے، ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور 3 تولے کے زیورات دئیے۔متاثرہ شخص کے مطابق شادی میں خاتون کے چند رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔ شادی کے اگلے روز خاتون والد کی بیماری کا بہانہ کرکے پھوپھی کے گھر جانے کا کہہ کر گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ خاتون کی تلاش کے لئے کارروائی جاری ہے۔

مزید پڑھیں: غربت کی وجہ سے بچیوں کی جلد شادی کی جاتی ہے: شرمیلا فاروقی

مزید خبریں