جمعرات,  21 نومبر 2024ء
تیل و گیس کے شعبے سے ایک ماہ میں تیسری خوشخبری آ گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)تیل و گیس کے شعبے سے ایک ماہ میں تیسری خوشخبری آ گئی۔

کوہاٹ ٹل بلاک کے رازگیر ون فارمیشن میں تیل و گیس کا تیسرا ذخیرہ دریافت ہوگیا ہے، تیل وگیس کی کمپنیز نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو خط بھیج کر اہم ڈویلپمنٹ سے آگاہ کردیا۔

اعلامیے کے مطابق رازگیر ون فارمیشن میں تیسرے کنویں سے یومیہ 153 بیرل خام تیل ملے گا، کنویں سے یومیہ 17.9 ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔

کوہاٹ ٹل بلاک کے تین کنوؤں سے سے مجموعی طور پر یومیہ 562 بیرل خام تیل ہورہا ہے، تین کنوؤں سے مجموعی طور پر یومیہ 54.3 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔

مزید خبریں