کراچی(روشن پاکستان نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے احکامات کی خلاف ورزی اور اپنے فرائض پورے نہ کرنے پر 8 ڈائریکٹرز اور 12 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو شوکاز جاری کیا۔
وزیر تعلیم نے نئے بھرتی اساتذہ کو ڈیٹا بیس میں شامل کرنے کےاحکامات دیے تھے، ڈیٹا بیس اپڈیٹ کرنے کی آخری تاریخ 10 اگست دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: کامران ٹیسوری کا پنجاب کی طرح بجلی سستی کرنے کیلئے حکومت سندھ کو خط لکھنے کا اعلان
صوبائی محکمہ تعلیم نے 3 روز میں تمام افسران کو اپنا جواب سیکرٹری تعلیم کو جمع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ افسران کے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر انہیں عہدوں سے بھی ہٹایا جا سکتا ہے۔