جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
لکی مروت: پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکارشہید

لکی مروت (روشن پاکستان نیوز)پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارشہید اور ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔واقعہ تھانہ براگی میں پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ جس وقت موبائل پر حملہ کیا گیا وہ معمول کے گشت پر تھی۔پولیس نے حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ایس ایچ او شاکر خان زخمی جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر انتظامات

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News