جمعه,  20 فروری 2026ء
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،04 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم ر پورٹر )راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،04 ملزمان گرفتار،03کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم خرم سے 01کلو400گرام چرس،ملزم شاہد سے 540گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم عباس سے 700گرام چرس،روات پولیس نے ملزم شاہد سے 580گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں