جمعه,  20 فروری 2026ء
سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)نصیر آباد پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم 50 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔
تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے  سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 02 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت گلفام اور عادل کے نام سے ہوئی،ملزمان سے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان سے مزید مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک شناخت پریڈ کے بعد کیا جائے گا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں