جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی ٹیم کے ایک اور رکن کو عہدے سے ہٹا دیا

 

اسلام آبا د(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما جنید اکبر کو فوکل پرسن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ پشاور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی امین گنڈا پور نے ایم این اے جنید اکبر خان کو اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے وزیراعلی خیبر پختونخوا فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو وزیراعلیٰ کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کابینہ سے فارغ کئے جانے والے شکیل خان کی حمایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ کے فوکل پرسن کے عہدے سے برطرف ہونے پر ایم این اے جنید اکبر کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک کو وزیراعلی کا فوکل پرسن بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، فوکل پرسن کی ذمہ داری پوری کرنا میرے لئے ممکن نہ تھا۔

اویس یونس پی ٹی آئی لاہور کے جنرل سیکرٹری مقرر

جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ میں پارٹی بانی کی ویژن کے مطابق پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھا اور اب بھی ان کیساتھ ڈٹ کر ساتھ کھڑا ہوں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News