جمعه,  20 فروری 2026ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 08 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 08 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے ملزم عبدالحمید سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم فاروق سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم نوید سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، نصیر آباد پولیس نے ملزم گلفام سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن،ملزم عادل سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، صدر واہ پولیس نے ملزم لیاقت سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، گوجر خان پولیس نے ملزم یاسم سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں