راولپنڈی (کرائم رپورٹر)چونترہ پولیس کی کاروائی،ایمرجنسی ہیلپ لائن15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ملزم محسن نے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کی کہ اسکی خالہ کے گھر زین اور عبداللہ چوری کی غرض سے داخل ہوئے ہیں،چونترہ پولیس فوری موقع پر پہنچی،تحقیقات پر معاملہ چوری کا نہ پایا گیا،چونترہ پولیس نے بوگس کال کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم محسن کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ آپ کی ایک غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کر سکتی ہے، 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ہے، غلط استعمال پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔











