هفته,  23 نومبر 2024ء
14 روپے فی یونٹ ریلیف کے اعلان کے بعد بجلی کے بلوں میں کتنی کمی آئیگی؟ جانیں

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز) پنجاب کی عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے اعلان کے بعد صارفین کے بلوں میں ہونیوالی متوقع کمی کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ اس وقت 500 یونٹس تک کا بنیادی ٹیرف ریٹ 37 سے 38 روپے فی یونٹ ہے، 14 روپے ریلیف ملنے سے یونٹ 24 روپے کا ہوجائے گا۔

بجلی صارفین کے بلوں میں 38 فیصد تک کمی ہو گی، 18 ہزار 551 روپے بل ادا کرنے والے کو اب 11 ہزار 495 روپے ادا کرنے پڑیں گے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے ٹیرف اور ٹیکس میں بھی واضح کمی ہو گی۔لیسکو کے صارفین کی تعداد 65 لاکھ سے زائد ہے،جن میں سے 49 لاکھ گھریلو صارفین ہیں ،موجودہ اعلان سے48 لاکھ 44 ہزار 50 صارفین کوریلیف ملے گا۔

مزید خبریں