هفته,  23 نومبر 2024ء
پی ٹی اے کیجانب سے 13 ہزار سے زائد شہریوں کی بند سمیں بحال کر دی گئیں

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) نان فائلرز کی موبائل سمیں بلاک کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی سفارشات پر 13 ہزار سے زائد شہریوں کی بند سمیں بحال کر دی گئی ہیں۔

سمیں انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے اور ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں نام آنے پر بحال کی گئی ہیں، ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارہ جمع نہ کروانے والوں کی سمیں تاحال بلاک ہیں،فیصل آباد ڈویژن کے 17 ہزار سے زائد نان فائلرز کی سمیں بلاک کی گئی تھیں۔

مزید خبریں