هفته,  23 نومبر 2024ء
مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ کے مطلوب اشتہاری مجرم بابر کو گرفتار کرلیا،  اشتہاری مجرم نے لین دین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کر دیا تھا۔
صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم نیک عمل کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان راولپنڈی پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی پوٹھوہارناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں