جمعه,  20  ستمبر 2024ء
چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)آر اے بازار پولیس کی کاروائی،چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، مسروقہ رقم 28 ہزار 500 روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزمان میں افتخار اور منظورشامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 28 ہزار 500 روپے برآمدہوئے، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازکا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News