جمعه,  20 فروری 2026ء
لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی چوری کرنے والے 03ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)کوٹلی ستیاں پولیس کی کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی چوری کرنے والے 03ملزمان گرفتار، ملزمان سے چوری شدہ قیمتی لکڑی اور زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی چوری کرنے والے 03ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں وراثت حسین، شکیل اور محسن شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ قیمتی لکڑی اور زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،لکڑی چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں