جمعه,  20 فروری 2026ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 09ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں، 09ملزمان گرفتار، اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے ملزم عبداللہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم عرفان سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ریس کورس پولیس نے ملزم بابر مختار سے01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم ندیم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم آفاق سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم راشد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،روات پولیس نے ملزم رفیع اللہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،ملزم نور محمد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن،چونترہ پولیس نے ملزم سجاد سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں