جمعه,  20 فروری 2026ء
آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سول لائنز پولیس کی کاروائی،آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم گرفتار، بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم طارق کو گرفتار کرلیا،ملزم سے چائنہ ماچس پٹاخے 50 ڈبی، بن ٹن پٹاخے 50 ڈبی، چائنہ پٹہ پٹاخے 10 عدد اور انار 10 عدد برآمد ہوئے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے سول لائنز پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں