راولپنڈی( کرائم رپورٹر)مندرہ پولیس کی کاروائی،17 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس کو متاثرہ لڑکے نے درخواست دی کہ ملزم اویس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، مندرہ پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم اویس کو بھی گرفتار کر لیا،ملزم کاساتھی فرقان قبل ازیں گرفتار ہو چکا ہے۔
متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











