جمعه,  20 فروری 2026ء
منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،06 ملزمان گرفتار

راولپنڈی( کرائم رپورٹر)سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری،06 ملزمان گرفتار، 06کلو سے زائد چرس برآمد ، مقدما ت درج۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم حبیب الٰہی سے02کلو 250گرام چرس، صاد ق آباد پولیس نے ملزم مظہر شہزاد سے01کلو410 گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم ذوالقرنین سے600گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم سجاول سے640گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم ناصر رشید سے700گرام چرس، چونترہ پولیس نے ملزم عارف سے670گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

سی پی اوسید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں