راولپنڈی(کرائم رپورٹر )کلر سیداں پولیس کی موثر کاروائی،اندھے قتل کا معمہ حل، 02 ملزمان گرفتار،ملزمان سے آلہ قتل کلاشنکوف اور زیر استعمال گاڑی مہران کار برآمد،ملزمان نے فائرنگ کر کے ہائی ایس ڈرائیور عاصم اور کنڈکٹر ارباب کو قتل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے معمہ کو حل کردیا،ملوث 02 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کی شناخت لیاقت اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی،ملزمان سے آلہ قتل کلاشنکوف اور زیر استعمال گاڑی مہران کار برآمد ہوئی، ملزمان نے فائرنگ کر کے ہائی ایس ڈرائیور عاصم اور کنڈکٹر ارباب کو قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ رواں سال جون میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
کلر سیداں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام زرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،مقدمہ میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔











