جمعه,  20 فروری 2026ء
راولپنڈی،خاتون پر تشدد میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)دھمیال کے علاقہ میں خاتون پر تشدد کی شکایت پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس، فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم،دھمیال پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون پر تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق دھمیال کے علاقہ میں خاتون پر تشدد کی شکایت پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا،دھمیال پولیس نے مقدمہ درج کر کے خاتون پر تشدد میں ملوث ملزم شامیر کو گرفتار کر لیا۔

متاثرہ خاتون نے درخواست دی تھی کہ ہمسایوں نے خاتون پر تشدد کیا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین پر تشدد یا ہراسمنٹ قطعاً برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں