راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 06ملزمان گرفتار، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم عثمان سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ملزم اسامہ سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ملزم ساران سیف اللہ سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، نیوٹائون پولیس نے ملزم شعیب سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، صدر بیرونی پولیس نے ملزم ذبیع اللہ سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن، دھمیال پولیس نے ملزم راحیل سے 01 پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











