جمعه,  20 فروری 2026ء
جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صدرواہ پولیس کی کاروائی، جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور چوری کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکیان دینے اور چوری کے مقدمات میںمطلوب اشتہاری مجرم عادل کو گرفتار کرلیا۔
اشتہاری مجرم گزشتہ سال سے صدر واہ پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں