راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں، تاش پر جواء کھیلنے والے 15 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 33ہزار روپے،09 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 10ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں عمران،عبد الوہاب،عثمان،خرم،بلال، فیصل،سیف,عدیل،محسن،اویس شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 14 ہزار 500 روپے، 04 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے،ٹیکسلا پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 05 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں منیب، ایوب، احسن، عمران اور ندیم شامل ہیں،ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 18ہزار 500روپے، 05 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد ہوئے۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغرکا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











