جمعه,  20  ستمبر 2024ء
ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت 2 کے وی سولر سسٹم دینے کا اعلان

پشاور (روشن پاکستان نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک لاکھ غریب گھرانوں کو مفت 2 کے وی سولر سسٹم دینے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سولر سسٹم میں پینلز، انورٹر، وائرنگ، پنکھے اور بلب شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سولر سسٹم کی تنصیب سے بجلی چوری اور لائن لاسز میں کمی ہو گی، احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ غریب گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صرف پینلز دیے جا رہے ہیں، ہم پورا سولر سسٹم نصب کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ منصوبے کے لیے 20 ارب روپے سے زیادہ مختص کیے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News