اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں پاکستان کی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ اس وقت وزارت خارجہ کی ترجمان اور ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (اسٹریٹیجک کمیونیکیشن ڈویژن اینڈ پبلک ڈپلومیسی) ہیں۔
اس سے قبل وہ جمہوریہ کوریا میں پاکستان کی سفیر اور چین میں پاکستانی سفارتخانے میں وزیر/ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے جانباز خان کو برونائی میں پاکستان کا نیا سفیر، محمد سلیم کو کینیڈا میں ہائی کمشنر، ملک فاروق جو اس وقت کویت میں پاکستان کے سفیر ہیں، کویت میں ہائی کمشنر مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
یو اے ای میں تعینات سفیر فیصل نیاز ترمذی بیلجیئم اور یورپی یونین میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے۔