جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا ملازمین کی کڑی نگرانی کا فیصلہ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور سمز کا ڈیٹا طلب کر لیا گیا

 

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ملازمین کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا اور سیکریٹریٹ نے تمام ملازمین سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کا ڈیٹا طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری سرکلر میں ملازمین سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں جبکہ قومی اسمبلی کے تمام ملازمین سے رجسٹرڈ سمز کا ڈیٹا بھی طلب کیا گیا ہے۔

ملازمین کو معلومات افشا کرنے، میل ملاپ اور معلومات کے تبادلے میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ملازمین سے 3 روز میں ڈیٹا طلب کیا گیا ہے اور آئی ٹی، سیکیورٹی برانچ کو عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس، فون نمبرز کا ڈیٹا نہ دینے، خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہوگی اور سول سروس ایفیشنسی اور ڈسپلن رولز کے تحت ملازمین کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News