جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،11 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،11 ملزمان گرفتار، ساڑھے دس کلو سے زائد چرس برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ملزم افضل سے 01کلو 500گرام چرس، ملزم امتیاز سے 580گرام چرس، ملزم ریحان سے 560گرام چرس، ملزم ممتاز سے 510گرام چرس، ملزم پیر محمد سے 550گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم عدیل سے 01 کلو 700 گرام چرس، صدر واہ پولیس نے ملزم جہانزیب سے 01 کلو 700 گرام چرس، چونترہ پولیس نے ملزم طارق سے 01 کلو 500 گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم شکور سے 01کلو 280 گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم مقبول سے 600 گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم اویس سے 500 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیےْ۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ ملزمان کوقرار واقعی سزاددلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News