جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
کراچی میں 2 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرنے والا ملزم پکڑا گیا

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی میں رضویہ تھانے کی پولیس نے چار سال سے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم اب تک دو ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرچکا ہے۔

ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ چوری اور چھینی جانے والی موٹر سائیکل کھول کر فروخت کی جاتی تھیں، موٹر سائیکل کا چیسس لوہا فیکٹری کو فروخت کیا جاتا ہے، جبکہ کباڑی چیسس کے لوہے کو پگلا کر اس کا سریہ بناتے ہیں۔

ملزم نے انکشاف کیا کہ چیسس سے لدی ایک سوزوکی ایک لاکھ روپے کی فروخت ہوتی ہے اور ہفتے میں دو لوڈنگ سوزوکی کا مال فروخت ہوتا ہے۔ملزمان سے بھاری مقدار میں موٹر سائیکل کے چیسس و دیگر سامان برآمد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News