راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار،چرس ،شراب اور اسلحہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم عجب گل سے 650گرام چرس،ملزم تنویر سے0 54گرام چرس،کلرسیداں پولیس نے ملزم اللہ محمد سے 540گرام چرس،ملزم عدنان سے 545گرام چرس،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم جنید سے 200گرام چرس،جاتلی پولیس نے ملزم آفتاب سے 10لیٹر شراب،سول لائنز پولیس نے ملزم شیریار سے 01بوتل شراب،صدر واہ پولیس نے ملزم عثمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











