هفته,  21 فروری 2026ء
مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم زاہد کو گرفتار کر لیا،مجرم اشتہاری رواں سال سے تھانہ آر اے بازار پولیس کو مطلوب تھا،ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون اغواء کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سجاد علی کو گرفتار کرلیا،اشتہاری مجرم سال 2022سے ٹیکسلا پولیس کو مطلوب تھا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروئیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں