هفته,  21 فروری 2026ء
اسلحہ کے زور پرلڑکے سے زیادتی کرنے والے02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،اسلحہ کے زور پرلڑکے سے زیادتی کرنے والے02 ملزمان گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس کو متاثرہ لڑکے نے درخواست دیہ کہ ملزمان فطرس عباس اور سبحان نے اُسے ویران جگہ لے جاکراُسکے ساتھ ذیادتی کی،واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں