مردان(روشن پاکستان نیوز) مردان میں فائرنگ کر کے ایک شخص اور اس کی دو بیویوں کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سعیدآباد باجوڑ وکورونہ میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص اور اس کی 2 بیویاں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں: پشاور؛ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہلکار شہید
پولیس حکام کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔