لاہور(روشن پاکستان نیوز)لیسکو نے مارکیٹ میں اے ایم آئی میٹر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سولر گرین میٹر پر عائد پابندی ختم کر دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکونے جلدبازی میں گرین میٹرپرپابندی لگا دی تھی، مارکیٹ میں گرین میٹرزکےمتبادل اےایم آئی میٹردستیاب نہیں ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ کمپنیوں کے پاس کئی ماہ تک نئے اے ایم آئی میٹرز دستیاب نہیں ہوں گے، گرین میٹرز پر پابندی کے بعد اے ایم آئی میٹرز کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا تھا۔گرین میٹر کی قیمت 35 ہزار جبکہ اے ایم آئی کی قیمت 63 ہزار روپے تھی۔