راولپنڈی( کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی فوری کاروائی،06 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس کومتاثرہ بچی کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم عبدالرحمان نے اُسکی بیٹی کو پیسوں اور گیمز کا لالچ دے کر اپنے گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا،ریس کورس پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کرلیا۔
متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروایاگیا ہے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، خواتین اور بچوں کے ساتھ ہراسمنٹ، زیادتی ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔