راولپنڈی(کرائم رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کاروائی،چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شہزاد کو گرفتار کر لیا،مجرم اشتہاری گزشتہ سال سے صادق آباد پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔











