بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
بشریٰ بی بی کےرہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتاری کا امکان،ویمن پولیس کی نفری اڈیالہ جیل پہنچ گئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ نیب ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی۔

نیب ٹیم کی جانب سے توشہ خانہ کے نئے کیس میں بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرنے کا امکان ہے۔ راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر تعینات ہے۔ ویمن پولیس کی نفری، ایس ایچ او تھانہ ویمن بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔اڈیالہ جیل گیٹ کے نمبر 5 کے داخلی راستے پر ایلیٹ فورس کی گاڑیاں کھڑی کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں