جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت 23 لاکھ روپے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی کے کارڈ کی قیمت 6 سے 7 لاکھ بھارتی روپے یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے بتائی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننت امبانی کی شادی رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ہوگی لیکن اس سے قبل امبانی خاندان کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام نہ صرف بھارت بلکہ اٹلی میں کیا گیا۔

اب حال ہی میں اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت سامنے آئی ہے جس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اننت امبانی کا شادی کا کارڈ بڑے بیٹے آکاش امبانی کے کارڈ سے 366 فیصد زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت 6 سے 7 لاکھ بھارتی روپے ہے جب کہ دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو 10 سے 12 ہزار کی ایک چادر اور سونا سمیت دیگر قیمتی تحائف بھی دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تصدیق کردی

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کے کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی جب کہ بیٹی ایشا امبانی کے کارڈ کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

مزید خبریں